ملک کے 50 فیصد غریب افراد کو سستی گیس و بجلی فراہم کرنے کی تجویز

غریب عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ آئین پاکستان ملک میں اقلیتوں کو بھی پروٹیکشن دیتا ہے، ملک میں ہر مسلک کو ازادی ہے، مصدق ملک

اسلام آباد: وفاقی وزیر مملکت برائے پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ ملک کے 50 فیصد غریب افراد کو سستی گیس و بجلی فراہم کرنے کی تجویز ہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے وفاقی وزیر مملکت مصدق ملک نے کہا کہ غریب عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ آئین پاکستان ملک میں اقلیتوں کو بھی پروٹیکشن دیتا ہے، ملک میں ہر مسلک کو ازادی ہے، ملک بیٹھ کر مذہبی ہم آہنگی کی فضا پید اکی جا سکتی ہے۔ آئین پاکستان ہمیں فکری آزادی دیتا ہے، پاکستان میں اقلیتوں کو تحفظ حاصل ہے، تمام مکاتب فکر کو آزادی حاصل ہے۔
وفاقی وزیر مملکت مصدق ملک کا کہنا تھا کہ غریب طبقے کو بچانا حکومت کی پالیسی ہے، عوام کوریلیف دینےکے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

Comments are closed.