کورونا سے بچائو:پاکستان کے تمام ایئرپورٹس پر جراثیم کش اسپرے شروع
انٹرنیشنل آرائیول لاؤنجز میں مسافروں کا ٹمپریچر چیک جارہا ہے،مشتبہ مسافروں کا طبی معائنہ کیا جارہا ہے
کورونا سے بچائو کےلئے تمام ملکی ایئرپورٹس پرروزانہ کی بنیاد جراثیم کش اسپرے شروع کردیا گیا۔انٹرنیشنل آرائیول لاؤنجز میں مسافروں کا ٹمپریچر چیک جارہا ہے۔مشتبہ مسافروں کا طبی معائنہ کیا جارہا ہے۔
این او سی کی ہدایت پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کورونا وائرس سے بچائوکےلئے ملک کے تمام ایئرپورٹس پر بین الاقوامی آمد و روانگی۔لاؤنجز۔ کورس ہال۔ڈومیسٹک لائونجز سمیت تمام جگہوں پر ڈی انفیکشن اسپرے کیا جارہا ہے۔ترجمان سی اے اے کے مطابق مشتبہ مسافروں کے علاوہ بھی دیگر مسافروں کی دو فیصد رینڈم سیمپلنگ بھی کی جارہی ہے۔
Comments are closed.