صوبائی وزیر سید اظفر علی کا راولپنڈی کا دورہ،واسا کی تیاریوں پر اظہار اطمینان

راولپنڈی :نگران وزیر برائے ہاوسنگ و اربن ڈویلپمنٹ حکومت پنجاب سید اظفر علی ناصرکا راولپنڈی کا دورہ۔واسا کی مون سون تیاریوں کا جائزہ لیا اور نالہ لئی کی صفائی کے کام کا گوالمنڈی پل پرمعائنہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن لیاقت علی چٹھہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

منیجنگ ڈائر یکٹر واسا محمد تنویر نے بریفنگ دیںتے ہوئے بتایا ہےکہ واسا نے مون سون سے پہلے تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ حکومت پنجاب نے نالہ لئی اور شہر کے گیارہ نالوں کی صفائی کیلئے فنڈز جاری کیے ہیں۔ نالہ لئی کی صفائی کا کام کٹاریاں پل سے مری روڈ تک جاری ہے جو 30 جون تک مکمل کرلیا جائے گا اسی طرح شہر بھر کے بڑے نالوں کی صفائی کے کیلئے ٹینڈرنگ پراسس چل رہاہے اور فزیکل کام جلد شروع ہو جائے گا جو مون سون بارشوں سے مکمل کیا جائے گا۔سیوریج لائنوں کی صفائی کا کام بھی جاری ہے اور واسا راولپنڈی نے پہلی دفعہ جدید ونچ مشینوں سے صفائی کا کام کروایاہے۔ ایم ڈی واسا نے مزید بتایا ہے کہ مون سون کے دوران رین ایمرجنسی نافذ ہوتی ہے جس میں تمام فیلڈ سٹاف کی چھٹیاں منسوخ ہوتی ہیں اور سٹاف چوبیس گھنٹے فیلڈ میں موجود ہوتاہے۔ شہر میں پانچ فلڈ ریسپانس یونٹس لیاقت باغ، موتی محل، کمرشل مارکیٹ، باغ سرداراں اور خیابان سرسید قائم کیے جائیں گے جہاں پر ہیوی مشینری اور فیلڈ سٹاف موجود ہوتاہے۔ واسا کے پاس ہیوی مشینری میں جیٹنگ و سکر مشینز، ڈی واٹرنگ سیٹس، ونچ مشینیں ور واٹر باوزرز موجود ہیں۔

اس موقع پروزیر برائے ہاوسنگ و اربن ڈویلپمنٹ سید اظفر علی ناصر نے کہا ہے کہ وہ وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر پنجاب کے تمام ڈویژن کا دورہ کر رہاہوں اور تمام محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لے رہاہوں۔ انہوں نے کہا ہے نالہ لئی اور شہر بھر کے نالوں کی صفائی کا کام تیزی سے جاری ہے۔ جسے مون سون سے پہلے مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر برائے ہاوسنگ و اربن ڈویلپمنٹ نے منیجنگ ڈائریکٹر واسا کو موقع پر ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نالوں اور نالہ لئی کی صفائی کے کام کو تیز کریں اور جو کوڑا کرکٹ نالہ لئی سے نکالا جارہاہے اسے شہر سے باہر ڈمپ کیا جائے۔ اور اس کام میں کسی قسم کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ تجاوزات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں کہا ہے کہ لاہور کی طرز پر راولپنڈی میں بھی اینٹی اینکروچمنٹ ڈرائیو شروع کر رہے اور اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ انتظامیہ پوری تندہی سے کام کر رہی ہے اور اس معاملے پر کسی کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ آخر میں انہوں نے راولپنڈی شہر کی موجودہ انتظامیہ کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ اور ڈپٹی کمشنر وقار حسن چیمہ کی سربراہی بہت محنت سے کام کر رہی ہے جس کے نتائج جلد عوام کے سامنے ہوں۔

Comments are closed.