اسلام آباد : تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیردفاع پرویزخٹک نے سابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں۔9 مئی کو جو ہوا اس پر ہم خوش نہیں ہیں۔دوستوں سے مشاورت کےبعد آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کروں گا۔
پرویز خٹک نے کہا کہ کئی دنوں سے ملک میں سیاسی حالات دیکھ رہا تھا۔ملک کا سیاسی ماحول بہت خراب ہے۔اس ماحول میں چلنا مشکل ہے۔جو پروپیگنڈا ہو رہا ہے ایسا نہیں سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہے۔بہت شکریہ۔
Comments are closed.