پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین گوہر خان نے چینی سفارتخانے میں جا کر دہشت گرد حملے میں ہلاک چینی شہریوں کے لیے اظہارِ تعزیت کیا ۔
جمعہ کے روز چینی سفا رتخا نے کے مطا بق گوہر خان نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی کی جانب سے دہشت گرد حملے کے متاثرین کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی کی زیر قیادت خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت، واقعے کی مکمل سنجیدگی سے تحقیقات کرنے، مجرموں کی گرفتاری اور انہیں فوری سزا دینے مین ہر ممکن تعاون کے لیے تیا رہے ۔
بیرسٹر گوہر نے کہاکہ پاکستان میں مختلف ترقیات منصوبوں پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور پاک- چین روایتی دوستی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرےگی۔
Comments are closed.