اسلام آباد: تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کی نااہلی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ عثمان ڈار اور خرم شیر زمان نے درخواستوں میں سابق صدر پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا ہے۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں نے درخواستوں میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ آصف زرداری نے اپنے غیرملکی اثاثے چھپائے، اس لئے وہ صادق اور امین نہیں رہے ، آصف زرداری رکن پارلیمنٹ بننےکے اہل نہیں ، انہیں حلقہ این اے 213 سےتاحیات نااہل قرار دیا جائے۔
عثمان ڈار اور خرم شیر زمان نے پہلے آصف زرداری کی نااہلی کیلئے سپریم کورٹ میں بھی درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے درخواست کو اعتراض لگا کر واپس کر دیا تھا۔
Comments are closed.