پی ٹی آئی نے بھارت کے ساتھ مل کر فوج کیخلاف مہم چلائی،وزیردفاع

اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کا اقتدار چھن جانے کے بعد ذہنی توازن ٹھیک نہیں رہا، پی ٹی آئی نے بھارت کے ساتھ مل کر فوج کیخلاف مہم چلائی، بھارت سے آپریٹ ہونے والے اٹھارہ اکاؤنٹ سامنے آئے، ڈیٹا ہمارے پاس موجود ہے، قانون حرکت میں آچکا ہے، فوج کیخلاف مہم چلانے پر ایکشن ہوگا، کسی سے بدلہ نہیں لیا جائے گا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جو حال ہی میں ہوا اس پر بات کروں گا۔ جب سے فارن فنڈنگ کا نتیجہ سامنے آیا ہے کہ عمران نے خیرات کا پیسہ کیسے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا۔ شوکت خانم کا نام استعمال کرلے فنڈز اکٹھے کئے۔ ہزاروں انٹرئز سامنے آئیں جن سے بچنے کے لئے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ اس پارٹی اور اس کے لیڈرز نے سنگدل حرکتیں کی ہیں۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اس قسم کی حدود سےباہر گفتگو کبھی کسی سیاسی جماعت نے نہیں کی۔ سیاسی گفتگو میں شائستگی کا استعمال کبھی سامنے نہیں آیا۔ لسبیلہ کے المناک واقعہ پر پوری قوم غمزدہ ہے۔ اتنے سینئیر اور بہادر افسران نے اپنی جان قربان کی۔ پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم جن کو انڈین حمایت حاصل تھی ان سے پاک فوج کے خلاف مہم چلائےگی۔ دفاعی اداروں کا تعلق ملک کے دفاع سے ہے

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان سے 529، بھارت سے 30 اور دوسرے ممالک سے 33 کے قریب اکاونٹ تھے۔ ان کیخلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے اپنی ٹویٹس پر بیدردی کا استعمال کیا۔ سیاسی مقاصد کے لئے یہ گرگئے ہیں،خواجہ آصفاس مہم کے خلاف تحقیقات کے نتائج جلد سامنے آئیں گے،ان کو ہندوستانیوں کی اعانت بھی حاصل ہے۔ اٹھارہ اکاؤنٹس کا ہندوستان سے تعلق نکلا ہے، ہندوستان کے مفادات کو پی ٹی آئی آگے بڑہا رہی ہے۔ لسبیلہ حادثہ پر ان کیطرف سے رخ بدلا گیا۔ پھر شہباز گل معاملہ کی طرف توجہ بدلنے کی کوشش کی گئی،خواجہ آصف نے کہا کہ اقتدار چھن جانے سے متعلق اتنی دور تک یہ نکل گئے ہیں،ان کے اپنے وزیر ہاشم ڈوگر نے کہا کہ گل پر کوئی تشدد نہیں آیا۔ ادارے حرکت میں آئے ہوئے ہیں، قانون کے مطابق احتساب کیا جائے گا۔ کسی قسم کا سیاسی انتقام یا بدلہ نہیں لیا جائے گا، وہی کاروائی کی جائے گی جو قانون کے مطابق ہوگی، امریکہ میں سازش کے بیانیہ کے بعد پچیس ہزار ڈالر پر لابئیسٹ رکھ لیا گیا۔ عمران نے نوے کی دہائی میں ہندوستان میں بیٹھ کر فوج کے خلاف کی،خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ برطانیہ میں بیٹھ کر فوج کے خلاف بات کی،اپنے بیانات عمران بھول گئے،شہدا پر جس طرح گھٹیا گفتگو کی گئی اس پر کارروائی ہوگی

Comments are closed.