پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کیجانب سے توشہ خانہ اورکرپشن کیسز میں ضمانت کی درخواستیں دائر

عمران خان نے دونوں کیسز میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈز کرپشن کیسز میں ضمانت کی درخواستیں دائر کردی گئیں۔
سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان نے دونوں کیسز میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے اور دونوں مقدمات میں ضمانت کے لیے الگ الگ درخواستیں دائر کی ہیں۔
درخواست میںنیب، ڈی جی نیب، تفتیشی افسر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ کیس کا ٹرائل مکمل ہونے تک اور حتمی فیصلے تک ضمانت منظور کی جائے۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ مجھ پر بنائے گئے مقدمات سیاسی انتقام اور بدنیتی پر مبنی ہیں۔ سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان نے دباؤ کے باوجود سیاسی نوعیت کے کیسز بنانے سے انکار کیا ۔
واضح رہے احتساب عدالت نے دونوں کیسز میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کر دی تھی ۔

Comments are closed.