پی ٹی آئی کا ہیلی کاپٹر لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے پر تشویش کا اظہار

جی ایچ کیو کی طرف سے ان او سی جاری ہونے کے بعد اسلام آباد انتظامیہ کا انکار سمجھ سے باہر ہے، ہیلی کاپٹر کا استعمال عمران خان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر نا گزیر ہے،پاکستان تحریک انصاف

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو اسلام آباد پریڈ گراونڈ میں لینڈنگ کی اجازت نہ ملنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق جی ایچ کیو کی طرف سے ان او سی جاری ہونے کے بعد اسلام آباد انتظامیہ کا انکار سمجھ سے باہر ہے، ہیلی کاپٹر کا استعمال عمران خان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر نا گزیر ہے، پاکستان تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر عمران خان کے ممکنہ ایمر جنسی ایویکوایشن پلان کا حصہ ہے، ہیلی کاپٹر کی لینڈنگ کی اجازت نہ دینے کا مطلب عمران خان کو سنگین خطرات سے دوچار کرنا ہے، پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کو 4 مختلف خطوط لکھ چکے ہیں لیکن مسلسل انکار کیا جا رہا ہے۔

Comments are closed.