اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اپوزیشن کو ملک بھر میں جلسے کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے اپوزیشن کو خوامخواہ ہیرو نہ بنایا جائے، اپوزیشن کا ایجنڈا خودبے نقاب ہو رہا ہے
وزیراعظم کی زیرصدارت اسلام آباد میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ حکومت اپوزیشن کے جلسوں میں کسی طرح کی رکاوٹ نہیں ڈالے گی۔اپوزیشن کو جلسوں کی اجازت ہوگی۔
تاہم اس کے لیے مقامی انتظامیہ سے پیشگی اجازت نامہ (این او سی) لینا ہوگا، حزب اختلاف کو جلسوں میں انسداد کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد اور صحت کے حوالے سے حفاظتی انتظامات کرنے کا پابند بنایا جائے۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دشمن پاکستان میں عدم استحکام چاہتا ہے، اپوزیشن کی تحریک عوام کیلئے ہے نہ شہریوں کو کرپشن بچاو مہم میں کوئی دلچسپی ہے، پرامن احتجاج کرنا اپوزیشن کا حق ہے لیکن احتساب کا عمل جاری رہے گا۔
اپنی بات جاری رکھتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ بعض عناصر ملک دشمنوں کے ہاتھوں استعمال ہو رہے ہیں، اپوزیشن کو خوامخواہ ہیرو نہ بنایا جائے، اپوزیشن کا ایجنڈا خودبے نقاب ہو رہا ہے۔
Comments are closed.