اسلام آباد : تحریک انصاف نے پنجاب کی 20 نشستوں پر ضمنی انتخابات میں ن لیگ پر الزام عائد کرتے ہوئے پری پول دھاندلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی
تحریک انصاف کیجانب سے دائر درخواست میں پنجاب حکومت، ن لیگ، الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے۔ عمر ایوب کا میڈیا ٹاک میں کہنا تھا ن لیگ سرکاری مشینری استعمال کررہی ہے جبکہ من پسند افسران کو لگایا جارہا ہے۔ انہوں نے استدعا کی الیکشن کمیشن ہماری درخواست پر نوٹس لے
ریاض فتیانہ کا کہنا تھا ہمارے ورکرز کے خلاف مقدمات بنائے جارہے ہیں جبکہ ایس ایچ اووز بھی تبدیل کئے گئے۔ ان کا کہنا تھا الیکشن کمیشن 25 مئی کے بعد ان 20 حلقوں میں جو تبادلے ہوئے اس کو واپس کروائے
افتخار درانی نے الزام عائد کیا وزیر داخلہ ہمارے لوگوں کے خلاف جھوٹے مقدمات بنوانے کے ساتھ ساتھ جھوٹے مقدمات بنا رہے ہیں۔
Comments are closed.