اسلام آباد : سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ میں پی ٹی آئی میں ہی ہوں اور ہم سنجیدہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے جہانگیر ترین سے رابطوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا جہانگیر ترین اور فواد چوہدری سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔
اسد قیصر نے کہا کہ میں پی ٹی آئی میں ہی ہوں اور چیئرمین پی ٹی آئی سے رابطے میں ہوں، ہم سنجیدہ مذاکرات کیلئے تیار ہیں، آج میرے چار کیسز ہیں۔
مذاکرات سے متعلق اسد قیصر کا کہنا تھا کہ جو ملک میں حالات ہیں، اس میں ابھی کیا مذاکرات ہو سکتے ہیں، پہلے ماحول ٹھیک کریں پھر مذاکرات ہو سکتے ہیں ۔
Comments are closed.