ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق کیلئے پی ٹی آئی کی نئی حکمت عملی

اسلام آباد : ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے نئی حکمت عملی ترتیب دےدی۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے دو روز قبل اعلان کیا تھا کہ ان کی جماعت کے اراکین قومی اسمبلی استعفوں کی تصدیق کیلئے پیر کے روز اسپیکر کے سامنے ہوں گے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے 28 دسمبر کو اجلاس طلب کر کے نئی حکمت عملی ترتیب دے دی ہے۔

پی ٹی آئی ارکان قومی اسمبلی کا کل استعفوں کی تصدیق کے لیے اسپیکر راجا پرویز اشرف کے سامنے پیش نہ ہونے کا امکان ہے۔

Comments are closed.