عمران خان کیخلاف پی ٹی وی ،پارلیمنٹ حملہ کیس سے دہشتگردی کی دفعات خارج

اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس میں دہشتگردی کی دفعات خارج کردی۔

پی ٹی وی اور پارلیمنٹ حملہ کیس کی سماعت راجہ جواد عباس نے کی۔ عمران خان اور شریک ملزمان کے وکلا نے دہشتگردی کی دفعات حذف کرنے کی درخواست دی تھی۔عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے دونوں کیسز سے دہشتگردی کی دفعات خارج کرتے ہوئے کیسز سیشن کورٹ کو منتقل کردیئے۔

واضح رہے کہ 2014 میں پی ٹی وی اور پارلیمنٹ پر حملے کے مقدمات درج کیے گئے تھے جس میں عمران خان سمیت شاہ محمود قریشی،  پرویز خٹک شفقت محمود، جہانگیر ترین، علیم خان اور  اسد عمر کو نامزد کیا گیا تھا۔

Comments are closed.