اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے گزشتہ ادوار میں پی اے سی کی جانب سے نیب اور ایف آئی اے کو بھیجے گئے مقدمات کی تفصیلات طلب کر لیں۔ چیئرمین پی اے سی شہباز شریف نے کہاکہ کسی ادارے پر دباؤ نہیں ڈالیں گے،پی اے سی احتساب کا فورم ہے ،عوامی شکایات بھی سنی جائیں گی۔
اپوزیشن لیڈرشہباز شریف کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا پہلا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ہوا۔ چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی شہباز شریف نے نیب حکام کو ہدایت کی کہ نیب کیسز کے حوالے سے منگل کو تفصیلی بریفنگ دیں۔ شیری رحمن نے کہاکہ نیواسلام آباد ائیرپورٹ کے مقدمات تاحال نیب کے پاس ہیں، شہباز شریف نے نیب حکام سے کہاکہ وہ اس کی وضاحت کریں۔ سردار نصراللہ دریشک نے کہاکہ پی اے سی ایسا تاثر نہ دے کہ کسی ادارے پر دباو ڈالا جا رہاہے ۔
کمیٹی رکن شیخ روحیل اصغر نے سوال کیا کہ کیا نیب اور ایف آئی اے پیر کو مقدمات کا ریکارڈ پیش کریں گے ؟ اس پر شہباز شریف نے کہا کہ آج کل نیب اور ایف آئی اے پھرتیاں دکھا رہے ہیں ۔۔نیب حکام نے کہاکہ ان کے پاس تمام ریکارڈ تیا رہے ۔شہباز شریف کہناتھاکہ فارمولے کے مطابق ہمارے دور حکومت کے آڈٹ اعتراضات کے دوران کمیٹی کی صدارت نہیں کروں گا۔۔پبلک اکاونٹس کمیٹی کا اگلااجلاس پیردوپہر ڈیڑھ بجے ہوگا۔
Comments are closed.