اراکین پنجاب اسمبلی کے گوشواروں کی تفصیلات جاری،علیم خان ڈیڑھ ارب،عثمان بزدار 8 کروڑکے اثاثوں کے مالک
الیکشن کمیشن نے اراکین پنجاب ا سمبلی کے گوشواروں کی تفصیلات جاری کر دیں۔ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار 8 کروڑ روپے سے زائد اثاثوں کے مالک ،علیم خان ڈیڑھ ارب، اسپیکر چوہدری پرویز الہی ٰ 22 کروڑ سے زائدکے اثاثوں کے مالک ہیں۔
وزیر اعلی ٰ عثمان بزادارکے 8 کروڑ 45 لاکھ روپے سے زائد کے ا ثاثے ہیں۔ ان کے پاس دو لگژری گاڑیاں، چار ٹریکٹراور 20 تولے سونا بھی ہے، تاہم ان کا اندرون یا بیرون ملک کوئی کاروبار نہیں۔علیم خان ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کے اثاثوں کے مالک لیکن ان پر 74 کروڑ سے زائد کا قر ض ہے۔ صوبائی وزیر راجہ بشارت دو کروڑ 93 لاکھ اورراجہ راشد حفیظ 11 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔فیاض الحسن چوہان کے پاس راولپنڈی میں 9 مرلے کا وراثتی گھر ہے جس کی قیمت صرف 60 لاکھ ، راولپنڈی میں چار مرلے کا پلاٹ ،2 لاکھ کا فرنیچر جبکہ اکاؤنٹ میں13 لاکھ 38 ہزار روپے موجود ہیں۔ میاں محمود الرشید 19 کروڑ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں۔
حمزہ شہباز کے اثاثوں کی مالیت 41 کروڑ ، سلمان رفیق 8 کروڑ، علی حیدر گیلانی 1 کروڑ سے زائد اثاثوں کے مالک ہیں۔سب سے غریب رکن پنجاب اسمبلی ساجدہ یوسف نکلیں جن کے بینک اکاؤنٹ میں صرف 217 روپے ہیں۔ ان کے پاس کوئی گاڑی ہے نہ زیور،اندرون یا بیرون ملک کوئی پراپرٹی بھی نہیں۔
Comments are closed.