پنجاب حکومت کا 100 یونٹ استعمال کرنے والے گھریلوں صارفین کو مفت بجلی دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے گھریلو صارفین سے بل وصول نہ کرنے کا اعلان کیا ہے
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ آج سے صوبے میں سو یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے اگست میں جو بل آئیں گے ان کا خرچہ پنجاب حکومت اٹھائے گی۔گزشتہ 6ماہ سے 100یونٹ ماہانہ استعمال کرنیوالوں کو مفت بجلی ملے گی۔ اس چیز کا بھی جائزہ لے رہے ہیں کہ ان صارفین کو سولر پینل پر منتقل کریں۔حمزہ شہباز نے کہا کہ ملک میں ایک نئے ترقی کا سفر شروع ہوگا، ہم عمران خان کی طرح جھوٹے وعدے نہیں عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں۔عمران خان سے عوام گزشتہ 4سال کا حساب مانگ رہے ہیں۔ پاکستان کی معیشت کو دوبارہ سے بحال کرنا ہے، 74 سال بعد پاکستانی قوم دوراہے پر کھڑی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ عوام سازش کا بیانیہ سن سن کر تنگ آ گئے، بشریٰ بی بی نےکہا سب پرغداری کے مقدمے بنائیں، جوگھڑیاں آپ کو تحفے میں ملیں وہ بیچ کر پیسے اپنے جیب میں ڈالے،عمران خان لاکھوں لوگوں کا روزگار کھا گئے۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ دل پر پتھر رکھ کر کیا، دن رات محنت کر کے اس ملک کی معیشت کر بہتر کریں گے،اس وقت سیاست نہیں ریاست بچانے کا وقت ہے۔

Comments are closed.