پر امن انتخابات پر حمزہ شہباز کی قیادت میں پنجاب حکومت مبارکباد کی مستحق ہے، شہباز شریف

مریم نواز نے پارٹی کیلئے بہترین انتخابی مہم چلائی، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پر امن انتخابات پر وزیراعلی حمزہ شہباز کی قیادت میں پنجاب حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ یں ضمنی انتخابات کیلئے انتھک کوششوں پر پاکستان مسلم لیگ ن کے راہنماؤں اور ورکرز کا مشکور ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ مریم نواز نے پارٹی کیلئے بہترین انتخابی مہم چلائی، پر امن انتخابات کے انعقاد پر وزیرِ اعلی حمزہ شہباز کی قیادت میں پنجاب حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔

Comments are closed.