پنجاب حکومت کی 25 مئی کے واقعات پر کارروائی شروع، 12 ایس ایچ اوز معطل
رانا ثنااللہ اور عطا تارڑ کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا، پارلیمنٹ لاجز میں چھپے لوگوں کا جلد پنجاب میں استقبال کریں گے، صوبائی وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر
لاہور : پاکستان تحریک انصاف قیادت اور کارکنوں پر تشدد کے الزامات پر پنجاب حکومت نے 25 مئی کے واقعات پر فیصلہ کن کارروائی شروع کرتے ہوئے 12 ایس ایچ اوز کو معطل کردیا ہے
صوبائی وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ 12 ایس ایچ اوز معطل کرکے انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے، مسلم لیگ ن کے جن رہنماؤں کیخلاف تھانوں میں درخواستیں آئی ہیں ان کیخلاف قانون اپنا راستہ بنائے گا، رانا ثنااللہ اور عطا تارڑ کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا، پارلیمنٹ لاجز میں چھپے لوگوں کا جلد پنجاب میں استقبال کریں گے۔
پنجاب کے وزیر داخلہ ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور خواجہ آصف کے اداروں کیخلاف بیانات سب کے سامنے موجود ہیں، اگر اداروں کی جانب سے کہا گیا تو پولیس کارروائی کرے گی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 12ایس ایچ اوز معطل کرنے کے بعد مزید ایس ایچ اوز کی معطلی کے لئے لسٹیں مکمل کی جارہی ہیں، مسلم لیگ ن سے وابستگی رکھنے والے ایس ایچ اوز کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے۔
Comments are closed.