لاہور: قومی احتساب بیورو لاہور کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کے گلبرگ میں واقع دفتر پر چھاپہ مار کر ریکارڈ تحویل میں لے لیا۔
نیب ذرائع کے مطابق دفتر پر چھاپہ کے دوران نیب اہلکاروں نے فارن بینک اکاؤنٹس، دبئی میں فلیٹس اور چیکس کی معلومات اکٹھی کرلیں جبکہ ایک درجن سے زائد جائیدادوں کا ریکارڈ بھی قبضے میں لے لیا گیا۔
قومی احتساب بیورو نے علیم خان کے پرسنل اسسٹنٹ طارق شبیر کے دفتر سے بھی اہم دستاویزات قبضہ میں لی ہیں جبکہ ان کے مبینہ فرنٹ مین عمر فاروق منان اور نمیر حمید خان سے متعلق ریکارڈ بھی حاصل کرلیا گیا ہے۔
نیب لاہور نے پراپرٹی کا ریکارڈ حاصل کرنے کے بعد علیم خان کے خلاف تحقیقات مزید تیز کرتے ہوئے احتساب عدالت کو بھی ریکارڈ فراہم کردیا ہے۔
Comments are closed.