اسلام آباد:وزارت ریلوے کی رپورٹ میں انکشاف ہواہے کہ ڈیم فنڈ کے نام پر 16 کروڑ سے زائد کی کٹوتی ہوئی جبکہ قومی خزانے میں جمع صرف 1 کروڑ 76 لاکھ روپے کرائے گئے ۔ یوں عوام کو 14 کروڑ 58 لاکھ روپے کا چونا لگایا گیا۔۔
وزیر ریلوے اعظم سواتی کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش تحریری جواب میں اعتراف کیاگیا کہ ستمبر 2018 سے دسمبر 2020 تک مسافروں سے ڈیم کیلئے 16 کروڑ 34 لاکھ روپے اکٹھے کیے لیکن جمع 1 کروڑ 76 لاکھ روپے کروائے گئے ۔ یوں عوام کو 14 کروڑ 58 لاکھ روپے کا چونا لگایا گیا۔

وزارت کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران ریلوے خسارے میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوا۔20-2019 کے دوران ریلوے کا خسارہ 53فیصد اضافے کیساتھ 50 ارب 15 کروڑ روپے رہا جو 2018-19 میں 32 ارب 76 کروڑ روپے تھا۔
جواب میں بتایا گیاکہ ریلوے کی 4 ہزار 741 ایکڑ اراضی پر قبضہ ہے۔ان میں سے 274 ایکڑ اراضی پر دفاعی اداروں اور 557 ایکٹر اراضی پر سرکاری اداروں کا قبضہ ہے ، 324 ایکڑ اراضی پر کمرشل اور 2310 ایکٹر پر رہائشی تجاوزات قائم ہیں۔
Comments are closed.