راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری،واسا ہائی الرٹ

راولپنڈی میں موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئ واسا راولپنڈی ہائی الرٹ ہے۔

منیجنگ ڈائریکٹر واسا راجہ شوکت محمود کا کہناہے کہ واسا کا عملہ و ہیوی مشینری فیلڈ میں موجود ہےکسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔

ترجمان واسا کے مطابق ایم ڈی واسا راجہ شوکت محمود نکاسی آب کے عمل کی نگرانی کیلئے فیلڈ میں موجود ہیں۔ائیر پورٹ روڈ، کمیٹی چوک نڈر پاس، لیا قت باغ، جاوید کالونی، ڈھوک کھبہ، صادق آباد، سیٹلائٹ ٹاؤن , جامع مسجد روڈ اور مری روڈ پر ٹیمیں موجود موجود ہیں۔

Comments are closed.