رانا ثنا کوگرفتارنہیں کرنا چاہیے،اینٹی کرپشن،عدالت نے درخواست نمٹادی
ادارے سیاسی اعلیٰ کار بنے ہوئے ہیں۔ایک آتا ہے مقدمہ کرتا ہے دوسرا آتا ہے ختم کردیتا ہے،نوٹس جو اینٹی کرپشن نے کیا۔اس پر کارروائی کرتا تو آپ کو پتا چلتا، آپ کیسے ڈی جی رہ سکتے ہیں:جج کے ریمارکس
اسلام آباد : ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ رانا ثنا اللہ کو گرفتار نہیں کرنا چاہچاہئے۔چالان پیش ہوجائے تو پھر مقدمہ سے نام نہیں نکالا جا سکتا۔لاہورہائیکورٹ راولپنڈی بینچ نے وزیرداخلہ کی وارنٹ گرفتاری کی منسوخی کی درخواست نمٹا دی۔جج نے ریمارکس دیئے کہ ادارے سیاسی اعلیٰ کار بنے ہوئے ہیں۔ایک آتا ہے مقدمہ کرتا ہے دوسرا آتا ہے ختم کردیتا ہے۔
دوران سماعت عدالت نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا ایف آئی آر براہ راست رانا ثناء اللہ پر تھی یا سورس رپورٹ پر؟۔ڈی جی اینٹی کرپشن ندیم سرور نے بتایا کہ سورس رپورٹ پر ایف آئی آر کی گئی۔
عدالت کا کہنا تھا کہ کس نے اس سورس رپورٹ پر کارروائی کی؟۔کیا مونس الہٰی کا فیصلہ نہیں ہوا ہائی کورٹ میں۔ہمیں اس کو فالو کرنا ہے۔نوٹس جو اینٹی کرپشن نے کیا۔اس پر کارروائی کرتا تو آپ کو پتا چلتا، آپ کیسے ڈی جی رہ سکتے ہیں۔
Comments are closed.