اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ نے شیخ رشید کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر ریلوے کو وزیراعظم عمران خان کا چپڑاسی اور راولپنڈی کا شیطان قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایسے لوگوں نے ہر دور میں جمہوریت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔ یہی وہ عناصر ہیں جن کی وجہ سے ملک میں جمہوریت کو خطرہ رہتا ہے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ جس طرح یو ٹرن کا معنی عمران خان ہے، ویسے ہی مفاد پرستی اور ابن الوقتی کا دوسرا نام شیخ رشید ہے، جمہوریت پر جھاڑو پھیرنے کا شوقین یہ کردار صرف اپنے گناہوں سے وفا کرسکتا ہے۔
حکومت کے نام پرجوکروں اور چھوکروں کا سرکس جاری ہے، شیخ رشید جیسے شیطانوں کی وجہ سے ملک میں انتشار اور افراتفری کا عالم ہے،جوکر، لوٹے ، جعلساز اور الیکشن چور ملک کو نقصان پہنچا رہے ہیں، پاکستان کے عوام جلد ہی ان کا محاسبہ کریں گے۔
Comments are closed.