رانا ثنا اللہ نے یقین دہانی کرائی ہے صبح مسئلہ حل کریں گے، ہم انتظار کریں گے،کسان اتحاد
رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آپ کے مسئلے کے حل کے لیے کام کر رہے ہیں، وزیراعظم سے ملاقات کے لیے تھوڑا وقت دیا جا رہا تھا، ہم نے کہا کہ تھوڑے وقت کیلئے نہیں ملیں گے۔ وزیراعظم کے آج کے شیڈول میں ہماری ملاقات کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا، چیئرمین کسان اتحاد
اسلام آباد: چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آج ہمارا مسئلہ حل کریں گے، ہم انتظار کریں گے۔
اسلام آباد کے خیابان چوک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین کسان اتحاد خالد حسین باٹھ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جہاں اتنی راتیں یہاں گزاری ہیں وہاں ایک اور سہی۔ اس موقع پر کسان اتحاد کے دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
خالد حسین باٹھ نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ آپ کے مسئلے کے حل کے لیے کام کر رہے ہیں، وزیراعظم سے ملاقات کے لیے تھوڑا وقت دیا جا رہا تھا، ہم نے کہا کہ تھوڑے وقت کیلئے نہیں ملیں گے۔ وزیراعظم کے آج کے شیڈول میں ہماری ملاقات کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔
مسلم لیگ ق کے سینیٹر کامل علی آغا نے آج ہی سینیٹ میں کسان اتحاد کی جانب توجہ مبذول کراتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ان سے مذاکرات کیے جائیں اور ان کے مسائل حل کیے جائیں۔ اس حوالے سے انہوں نے حکومت کو کڑی نکتہ چینی کا بھی نشانہ بنایا ہے۔
Comments are closed.