پنجاب میں داخلے پر رانا ثنا اللہ کو گرفتار کیا جائےگا، عمر سرفراز چیمہ
اینٹی کرپشن پنجاب رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ لے چکا ہے، رانا ثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری 19 اکتوبر تک مؤثر ہیں، مشیرداخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ
لاہور : مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں داخلے پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو گرفتار کیا جائےگا۔
مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے ایک بیان میں کہا کہ اینٹی کرپشن پنجاب رانا ثنااللہ کے ناقابل ضمانت وارنٹ لے چکا ہے، رانا ثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری 19 اکتوبر تک مؤثر ہیں۔
مشیرداخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے آئی جی کو ہدایت کی ہے کہ گرفتاری میں پنجاب پولیس اینٹی کرپشن کی معاونت کرے اور قانون کے مطابق رانا ثنااللہ کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔
Comments are closed.