8 سال کی قربانیاں ۔۔۔ رینجرز نے کراچی کو امن کا گہوارہ بنا دیا

کراچی پھر سے روشنیوں کا شہر بن گیا۔یہ سفرراتوں نہیں ، آٹھ سالوں میں طے ہوا،شہر سے دہشتگردوں ، ٹارگٹ کلرز اور بھتہ مافیا کا صفایا ہوا اوراس میں پولیس کیساتھ کلیدی کردار رینجرز اور خفیہ اداروں کا ہے ۔

ترجمان پاک فوج نےکراچی کے امن میں سندھ رینجرز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کی بے مثال قربانیوں کو سر اہتے ہوئے کہا کہ 2013سے 2020تک 22853آپریشنز کئے گئے۔ ان کارروائیوں سے دہشت گردی میں 95 فیصد ، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں 98 فیصد جبکہ بھتہ خوری میں 99 فیصد کمی آئی۔

رینجرز اور سیکیورٹی اداروں نے 2300 سے زائد دہشتگردوں،2055ٹارگٹ کلرزاور1101بھتہ خوروں کو گرفتار کیا۔ کارروائیوں کے دوران 9 لاکھ 5 ہزار 172 ایمونیشن برآمدکیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق 2014 میں کراچی کرائم انڈیکس کے حوالے سے چھٹانمبر پرتھا جو اب 104 نمبر پر آگیا ہے۔۔

Comments are closed.