راولپنڈی:کیش وین لوٹ لی گئی، ڈاکوئوں کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحق

اسلحے کا بٹ لگنے سے ایک سیکیورٹی گارڈ،نعش کو پوسٹ مارٹم جبکہ زخمی کو علاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا،تحقیقات جاری

راولپنڈی کے علاقے نصیر آباد میں کیش وین لوٹ لی گئی۔واردات کے دوران ملزمان کی فائرنگ سے سیکیورٹی گارڈ عبدالوحید جاں بحق ہوگیا۔

اسلحہ کا بٹ لگنے سے سیکیورٹی گارڈ عمر زیب زخمی ہوگیا۔نعش کو پوسٹ مارٹم جبکہ زخمی کو علاج معالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت تمام شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔واقعہ کا سی پی او سید شہزاد ندیم بخاری نے نوٹ لے لیا۔

Comments are closed.