نیب زدہ وزیراعلیٰ کے پی محمود خان مستعفی ہوں، رضا ربانی

اسلام آباد: پیپلز پارٹی نے نیب میں زیر تفتیش وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان کے استعفی کا مطالبہ کردیا۔۔ سینئیر رہنما سینیٹر رضا ربانی کہتے ہیں حکومت بسم اللہ خیبر پختونخواہ سے کرے۔ میثاق جمہوریت نے آمریت کا راستہ روک رکھا ہے۔ بتایا جائے حکومت کون چلا رہاہے؟

 سینیٹر رضاربانی نے کہا کہ تحریک انصاف دوہرا معیار ترک کر ے اور نیب میں زیر تفتیش وزیر اعلیٰ خیبرپختونخواہ سے پہلے استعفیٰ لے۔

 پیپلز پارٹی رہنما نے کہاکہ گورنر سندھ آئینی کردار سے تجاوز کر رہے ہیں۔۔میثاق جمہوریت نے آمریت کا راستہ روک رکھا ہے ۔۔ ورنہ جمہوریت پر شب خون مار دیا گیا ہوتا۔

 ایک سوال کے جواب میں رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پارلیمان کی نیشنل سیکیورٹی کونسل بنائی جائے اور اہم مسائل اس میں زیربحث لائے جائیں۔۔۔ایف آئی اے نے سپریم کورٹ کو اصغر خان کیس بند کرنے کا کہہ دیا، اتنے بڑے اقدام کا حکومت اور و زیر اعظم کوعلم نہیں تو پھر بتایا جائے حکومت کون چلا رہاہے۔

Comments are closed.