آرڈی اے کاغیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،قبضہ مافیا کااہلکاروں پرتشدد

  راولپنڈی :آرڈی اے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کا موضع بگا شیخاں چک بیلی خان روڈ پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، مقامی غنڈوں نے بڑی تعداد میں محمد اخلاق ولد محمد رشید کے ساتھ مل کر بلڈنگ انسپکٹرز کو زدو کوب کیا اورعملے کو یرغمال بنا لیا۔ روات پولیس کی بروقت کارروائی کے بعد عملے کو واگزار کروا لیا گیا۔

 ترجمان واسا کے مطابق پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے،تاہم کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے،عملےنے وزیراعلی پنجاب، کمشنرراولپنڈی اورسی پی او راولپنڈی سے معاملے کا نوٹس  لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ آر ڈی نے کہا ہے کہ ایسے ماحول میں کام کرنا ممکن نہیں، ایسے مافیاز کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں نہ لائی گئی تو فیلڈ میں قانون کی عملداری مشکل ہو جائے گی۔

Comments are closed.