پاکستان تحریک انصاف کے صدر چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان سمیت تمام پرانے اتحادیوں سے رابطے بحال ہو چکے ہیں۔
چودھری پرویز الٰہی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایم کیو ایم کو پی ڈی ایم سے اتحاد کا سیاسی طور پر بہت نقصان ہوا، ایم کیو ایم میں یہ سوچ موجود ہے کہ پی ڈی ایم کے ساتھ مزید چلنے کا کوئی فائدہ نہیں۔بلوچستان حکومت اور جی ڈی اے میں بھی حکومت کی آئین اور ملک دشمن پالیسیوں پر سخت تحفظات پائے جاتے ہیں، عمران خان جلد تمام جماعتوں کا اجلاس بلا کر اگلا لائحہ عمل بتائیں گے۔
سابق وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کا غیر آئینی مطالبات پر مبنی اعلامیہ سپریم کورٹ کے امور میں کھلی مداخلت ہے۔حکومتی اعلامیے میں سپریم کورٹ کے خلاف دھمکی آمیز اور توہین آمیز زبان استعمال کی گئی، الیکشن رکوانے کے لیے حکومت کا آخری حربہ بھی ناکام ثابت ہو گا۔
Comments are closed.