انصاف کیلئے فاشسٹ قوتوں سے لڑنے کے لیے تیارہیں، عمران خان
کچھ لوگوں کا خیال ہےخوف کاماحول پیدا کر کے خود کوتسلیم کرالیں گے توغلط ہے، فواد چودھری کیساتھ دہشتگردوں جیسا سلوک کیا جارہا ہے، عمران خان کا ٹویٹ
لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کاکہنا ہے کہ فواد چودھری کیساتھ دہشتگردوں جیسا سلوک کیاجارہاہے۔فواد چودھری کا ایف آئی آرپرریمانڈ دینا ثابت کرتا ہے۔غلط ہو رہا ہے۔پاکستان میں انصاف نہیں جنگل کا قانون ہے۔
اپنے ٹویٹر پیغام میں عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں خوف کا ماحول پیدا کیا جا رہا ہے۔ کچھ لوگوں کا خیال ہےخوف کاماحول پیدا کرکے خود کو تسلیم کرالیں گے تو غلط ہے۔
The treatment being meted out to Fawad Ch – being abducted, treated like a terrorist, given physical remand on a sham FIR – shows all that is wrong with Pak today. There is no justice, just law of the jungle. If State & cabal of crooks think they can create an environment of fear
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 26, 2023
سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ لوگ اس فسطائیت کیخلاف کھڑےہونے کیلئےزیادہ پرعزم ہیں۔انصاف کیلئے فاشسٹ قوتوں سے لڑنے کے لیے تیارہیں۔
Comments are closed.