لاہور ہائیکورٹ کے 13 ججز میں سے 11 ججز کی مستقلی کی سفارش

سپریم جوڈیشل کمیشن اجلاس میں جسٹس شان گل اور جسٹس سہیل ناصر کے نام ڈراپ کر دیئے گئے

اسلام آباد : سپریم جوڈیشل کمیشن نے لاہور ہائیکورٹ کے 13 ججز میں سے 11 ججز کی مستقلی کی سفارش کر دی۔ دو ججز کے نام ڈراپ کر دیئے گئے۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا جسمیں لاہور ہائیکورٹ کے  13 میں سے 11 ایڈیشنل ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کردی ہے۔ جسٹس شکیل احمد، جسٹس صفدر سلیم شاہد، جسٹس احمد ندیم ارشد ،جسٹس طارق ندیم، جسٹس امجد رفیق، جسٹس عابد حسین چٹھہ ، جسٹس انوار حسین، جسٹس علی ضیا باجوہ، جسٹس سلطان تنویر ،جسٹس رضا قریشی، اور جسٹس راحیل کامران کو مستقل کرنے کی سفارش کی گئی۔ کمیشن اجلاس میں جسٹس شان گل اور جسٹس سہیل ناصر کے نام ڈراپ کر دیئے گئے۔

Comments are closed.