ریکٹر اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر معصوم یاسین زئی کا حاصل بزنجو کے انتقال پراظہارافسوس

ریکٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ڈاکٹر معصوم یاسین زئی نے سینیٹر میر حاصل بزنجو کے انتقال پر گہرے  دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹر میر حاصل بزنجو اس ملک کی ایک  قد آور سیاسی شخصیت تھے، پاکستان آج ایک عظیم سیاسی رہنما سے محروم ہو گیا۔ ریکٹر بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے کہاکہ میر حاصل بزنجو جمہوریت پسند اور اصولی سیاست کرنے والے رہنما تھے، ان کا انتقال جمہوریت اور ملک وقوم کے لئےبڑا نقصان ہے۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹر میرحاصل بزنجو طویل عرصے سے پھیپھڑوں کے سرطان میں مبتلا تھے، خاندانی ذرائع نے میرحاصل بزنجو کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گزشتہ کئی ماہ علیل تھے، آج صبح طبعیت کی خرابی کے باعث انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ان  کی تدفین آبائی علاقے ضلع خضدار  میں ہوگی، 62 سالہ میرحاصل بزنجو پاکستان کے ممتاز سیاسی رہنما، سابق گورنربلوچستان اور1973 کی آئین ساز کمیٹی کے رکن میرغوث بخش بزنجو کے صاحبزادے تھے۔

Comments are closed.