توشہ خانہ، آصف زرداری کیخلاف ریفرنس قومی اسمبلی میں جمع

آصف علی زرداری نے توشہ خانہ سے گاڑیاں حاصل کیں۔ یوسف رضا گیلانی نے فروری 2009 میں آصف زرداری کو گاڑیاں خریدنے کی اجازت دی تھی، زلفی بخاری

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف نے توشہ خانہ میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف ریفرنس قومی اسمبلی میں جمع کرا دیا۔

وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری اور افتخار درانی نے ریفرنس سیکرٹری قومی اسمبلی میں جمع کرایا۔

پی ٹی آئی رہنما زلفی بخاری نے ریفرنس جمع کرانے کے بعد کہا کہ آصف علی زرداری نے توشہ خانہ سے گاڑیاں حاصل کیں۔ یوسف رضا گیلانی نے فروری 2009 میں آصف زرداری کو گاڑیاں خریدنے کی اجازت دی تھی۔

زلفی بخاری نے کہا کہ آصف علی زرداری نے 3 گاڑیاں خریدنے کی درخواست کی تھی اور سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے رولز کی نرمی کے لیے سمری منظور کی۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ یوسف رضا گیلانی کی طرف سے سمری کی منظوری غیر قانونی تھی۔

Comments are closed.