لنڈے کے کپڑوں کی امپورٹ پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم

اسلام آباد : وفاقی حکومت نے لنڈے کے کپڑوں کی امپورٹ پرریگولیٹری ڈیوٹی ختم کر دی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ یونانی ادویات پر سیلزٹیکس کی شرح1فیصدکردی گئی۔
مالی سال دوہزار تئیس چوبیس کا بجٹ پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے اپنی تقریر میں کہا کہ یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن کیلئے 35ارب روپے سے مستحق افراد کیلئے آٹے،چاول،چینی،دالوں اور گھی پر ٹارگٹڈ سبسڈی دی جائے گی،حکومت نے مستحق افراد کے علاج اور امدادکیلئے پاکستان بیت المال کو 4ارب روپے فراہم کرے گی،
وزیر خزانہ نے کہا کہ یونانی ادویات عام پر دیہاتی اور کم آمدنی والے افراداستعمال کرتے ہیں،جن کی سہولت کیلئے یونانی ادویات پر سیلزٹیکس کی شرح1فیصدکی جارہی ہے،استعمال شدہ کپڑے کم آمدنی والے لوگ خریدتے ہیں،اور ان کی درآمد پر اس وقت 10فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد ہے،جس کو ختم کیاجارہاہے،بجٹ میں نیشنل سیونگزسنٹر کے ذریعے کم آمدن والے افرادکیلئے مائیکروڈیپازیٹس کی نئی سکیم یکم جولائی2023سے شروع کی جارہی ہے جس پر شرح منافع نسبتا زیادہ ہوگا،یہ اکاؤنٹ ڈیجیٹلی کھولنے کی سہولت بھی میسرہوگی۔

Comments are closed.