بلوچستان : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کی مدد ایک مقدس فریضہ ہے، اپنی صلاحیتوں کے مطابق قوم کہ خدمت کرنے پر فخر ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، آرمی چیف نےسیلاب زدہ علاقوں میں کام کرنے والے جوانوں سے بھی ملاقات کی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیلاب متاثرین سے بھی بات چیت کی، میڈیکل اور ریلیف کیمپوں کادورہ کیا اور وہاں دی گئی سہولیات کا جائزہ لیا، اعلامیے کے مطابق سیلاب متاثرین نے مدد کرنے پر آرمی چیف کا شکریہ اداکیا، متاثرین نے مسائل سننے اورحل کے لئے اقدامات پر آرمی چیف کا شکریہ اداکیا
آرمی چیف نے سیلاب متاثرین کی داد رسی اورہرممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کی مددایک مقدس فریضہ ہے، اپنی صلاحیتوں کے مطابق قوم کی خدمت کرنے پر فخر ہے ۔۔
Comments are closed.