ریکوڈک منصوبے پر 14 اگست سے کام شروع کردیاجائےگا

ریکوڈک منصوبے سے صوبے کو سالانہ ایک ارب ڈالر کی آمدن ہوگی جب 7500 افراد کو روزگار ملے گا

کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو اور بیرک گولڈ کارپوریشن نے 14 اگست سے ریکوڈک مںصوبے پر کام شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

منصوبے سے صوبے کو سالانہ ایک ارب ڈالر کی آمدن ہوگی جب 7500 افراد کو روزگار ملے گا ۔ ریکوڈک ذخائر سے تانبے اور سونے کی پہلی پیداوار سال 2027ء تک متوقع ہے، شراکت داری کے تحت 50 فیصد حصہ بیرک کمپنی کا ہوگا جب کہ حکومت پاکستان اور بلوچستان کے پاس 25،25 فیصد شیئر ہوگا۔ یکو ک کان کی عمر کم از کم 40 سال ہوگی۔

Comments are closed.