لندن :وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائمہ گولڈ اسمتھ کا چہرہ اسکینگ کے دوران زخمی ہوگییں۔ جمائمہ گولڈ اسمتھ نے انسٹاگرام پر اپنے زخمی ہونے کی تصویر شیئر کی جس میں ان کی ناک پر گہری چوٹ دیکھی جاسکتی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق کہ جمائمہ برطانوی دارالحکومت لندن میں اسکینگ کررہی تھیں کہ اس دوران وہ گر کر زخمی ہوگئیں تاہم انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پر حادثے کی تفصیلات نہیں بتائیں۔
تصویر میں جمائمہ گولڈ اسمتھ بستر پر آرام کرتی دیکھی جاسکتی ہیں اور ان کی ناک پر زخم کا واضح نشان بھی موجود ہے، خوش قسمتی سے ان کی آنکھ بچ گئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے حادثے کا علم ہونے پر جمائمہ گولڈ اسمتھ کی جلد صحت یابی کے لیے دعائیں کی ہیں۔
Comments are closed.