جاپان پاکستان کو اسکالرشپ پروگرام کے لئے 2.3 ملین امریکی ڈالر فراہم کرے گا

اسلام آباد : پاکستان میں انسانی وسائل کی ترقی کیلئے اسکالرشپ کے پروجیکٹ کے لیے جاپانی امدادی گرانٹ کے لیے دستخطوں کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جاپانی حکومت کی مالی سال 2022 کے لیے ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ اسکالرشپ پروجیکٹ” کے لیے حکومت کو 2.3 ملین امریکی ڈالر کی امداد  دی گئی ہے

گرانٹ کی فراہمی کے سلسلے میں وزارت اقتصادی امور میں دستخطوں کی تقریب  کا انعقاد کیا گیا ۔ گرانٹ کی تحریری دستاویزات اور ریکارڈ پر اقتصادی امور ڈویژن کے سیکرٹری اور جاپانی ناظم الامور نے دستخط کیے۔ جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے نمائندے اور اقتصادی امور کے جوائنٹ سیکرٹری نے منصوبے پر عمل درآمد بارے گرانٹ معاہدے پر دستخط کئے۔

جاپان جاپانی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں پاکستانی افسران کو دو سال کے لیے ماسٹر ڈگری پروگرام کے لیے سترہ اور ڈاکٹریٹ پروگرام کے لیے تین سال کے لیے ایک اسکالرشپ فراہم کرے گی۔ پہلی بار پاکستان میں 2018 میں متعارف پروگرام سے اب تک جے ڈی ایس فیلوکے چار بیچ اس اسکالرشپ سے مستفید ہوئے۔ جے ڈی ایس کا بنیادی مقصد حکومت پاکستان کی انتظامی استعداد کو مضبوط کرنا ہے۔ جے ڈی ایس پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کی تشکیل اور عمل درآمد کرنے والے قابل افسران کو ماسٹر اور ڈاکٹر آف فلسفہ کی ڈگری حاصل کرنے کا موقع دیتاہے۔ وزارت قتصادی امور کے سیکرٹری نے جاپانی حکومت اور عوام کے تعاون پرجاپان کی تعریف  کی ہے۔سیکرٹری حیائالدین کی مستقبل میں دونوں اطراف میں مزید تعاون کے لیے تمام ضروری سہولتوں کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی ہے

Comments are closed.