رینٹل پاور کیس: احتساب عدالت اسلام آباد نے چھ ریفرنس نیب کو واپس کردیئے
نیب قانون میں ترامیم کے بعد رینٹل پاور کیسز کا ٹرائل نہیں ہوسکتا، احتساب عدالت اسلام آباد
احتساب عدالت اسلام آباد نے سات سال بعد اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کیخلاف رینٹل پاورکیس کے چھ ریفرنس نیب کو واپس کر دیئے ہیں۔
احتساب عدالت اسلام آباد کے جج سید اصغر علی نے سات سال بعد چھ نیب ریفرنسز واپس کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ دوران سماعت عدالت نے کہا کہ نیب قانون میں ترامیم کے بعد رینٹل پاور کیسز کا ٹرائل نہیں ہوسکتا۔ ریشماں، گلف، سمندری، رتوڈیر اور ستیانہ رینٹل پاور ریفرنسز واپس کئے ہیں۔
Comments are closed.