استعفے منظوری: پی ٹی آئی کا ہائیکورٹ فیصلے پرسپریم کورٹ سے رجوع
سپیکر راجہ پرویز اشرف کی جانب سے مرحلہ وار استعفوں کی منظوری غیرقانونی اور غیر آئینی ہے۔عدالت عالیہ کا 6 ستمبر کا حکم کالعدم قرار دیا جائے، درخواست میں استدعا
تحریک انصاف نے اپنے 123 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور نہ کرنے سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ عوام سے تازہ مینڈیٹ لینے کےلئے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔سپیکر راجہ پرویز اشرف کی جانب سے مرحلہ وار استعفوں کی منظوری غیرقانونی اور غیر آئینی ہے۔عدالت عالیہ کا 6 ستمبر کا حکم کالعدم قرار دیا جائے۔
اسد عمرنے وکیل فیصل چوہدری کے توسط سے دائردرخواست میں کہا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ حقائق کے منافی ہے۔۔تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی استعفی دے چکے ہیں۔سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اسمبلی فلور پر تحریک انصاف کے 125 ارکان استعفی منظوری کا اعلان کیا۔اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی مرحلہ استعفوں کی منظوری طے کردہ اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں اسپیکر قومی اسمبلی،الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
Comments are closed.