سابق قومی ویمن کرکٹ کپتان اور  ٹی وی کمنٹیٹر ثنا میر کوویڈ19 کاشکار ہوگئیں

کراچی۔ ثنامیر نیشنل اسٹیڈیم میں جاری قائد اعظم ٹرافی میں کمنٹری کر رہی تھیں،ان کا کورونا ٹیسٹ کا رزلٹ مثبت آگیا۔ جس کے بعد کمنٹری باکس میں ذمہ داریاں ادا کرنے والوں کےکورونا ٹیسٹ کرالیے گئے۔

اسٹیڈیم میں موجود کمنٹیٹرز و سابق ٹیسٹ کرکٹر باذید خان کا بھی ٹیسٹ لیا گیا، طارق سعید،زوہیب حسن، علی یونس اور سکندر بخت کے بھی ٹیسٹ ہوگئے۔ پریزینٹیئر سویرا پاشا کا بھی کوویڈ19 ٹیسٹ ہوگیا جن کی رپورٹس کا انتظار ہے۔

ترجمان کے مطابق ثنا میر کا ٹیسٹ  مثبت آنے کے بعد حفاظتی تدابیر اپنائی گئیں،کمنٹری باکس اور اطراف میں سینیٹائزیشن اسپرے کیا گیا،کمنٹیٹرز معمول کے مطابق ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں

Comments are closed.