سارہ قتل کیس:ملزم کا 3 روزہ، والد ایازامیرکا 1 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

کینیڈا پلٹ خاتون سارہ قتل کیس میں اسلام آباد کی مقامی عدالت نے ملزم کا 3 روزہ اور اس کے والد ایاز امیر کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔عدالت نے ایاز امیر کی سابقہ اہلیہ کی 50 ہزار کے مچلکوں کے عوض عبوری ضمانت منظور کر لی۔

اسلام آباد : صحافی ایاز امیر اور ان کے بیٹے شاہنواز امیر کو جوڈیشنل مجسٹریٹ محمد عامر عزیز کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ایاز امیرکو مقتولہ کے ورثا نے نامزد کیا ہے۔شادی سے یہ سازش شروع ہو رہی ہے۔مقتولہ کے والدین بھی منگل تک پہنچ جائیں گے۔ان کے پاس ثبوت موجود ہیں۔

تفتیشی افسر نےعدالت کو بتایا کہ پاسپورٹ کی برآمدگی اور ملزم جو رقم منگواتا رہا ہے۔اس کی بینک سٹیٹمنٹس نکلوانی ہے، ملزم شاہنواز کا7 دن کا ریمانڈ دیا جائے۔

ایاز امیر نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ وقوعہ کی اطلاع میں نے خود پولیس کو دی۔وقوعہ کے وقت میں چکوال میں تھا اور خود پولیس کو آگاہ کیا۔میرے اوپر الزام لگایا تو کچھ تو ثبوت دیں۔میں نے تو ملزم کی والدہ کو فون پر کہا تھا کہ شاہنواز کو جانے نہیں دینا۔ملازم گھر میں ہے تو اس کو رسیوں سے باندھ دو۔ ایک دن کے ریمانڈ میں پولیس نے مجھ سے کچھ بھی نہیں پوچھا۔

عدالت نے ایاز امیر کوایک روزہ اورشاہنواز امیر کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈپر پولیس کے حوالے کر دیا۔۔

Comments are closed.