پاکستانیوں کیلیے خوشخبری، سعودی عرب نے ویزہ فیس کم کردی

اسلام آباد؛ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پر سعودی عرب نے پاکستانیوں کے لیے وزٹ ویزہ فیسوں میں کمی کا اعلان کردیا۔
سعودی سفارتخانے کی طرف سے جاری اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے اپنے پاکستانی بھائیوں کے لیے وزٹ ویزہ فیسوں میں کمی کی منظوری دے دی ہے جس کا اطلاق پندرہ فروری سے ہوگیا ہے۔

اعلامئے کے مطابق پہلے سعودی عرب میں سنگل انٹری وزٹ کی فیس 2000 سعودی ریال یعنی 533 امریکی ڈالر تھی جو کم کرکے اب 338 ریال یعنی 90 امریکی ڈالر کردی گئی ہے۔ اسی طرح پاکستانیوں کے لیے ملٹی پل انٹری وزٹ ویزہ فیس 3000 ریال یا 800 امریکی ڈالر سے کم کرکے 675 سعودی ریال یعنی صرف 180 امریکی ڈالر کردی گئی ہے۔

Comments are closed.