پاکستان پوسٹ نے نئے سیونگ اکاؤنٹس کھولنے پر پابندی عائ کر دی ہے جس کے بعد ایف اے ٹی ایف کا ایک اور مطالبہ پورا ہو گیاہے ۔
نئے سیونگ اکاؤنٹس کھولنے پر پابندی کا اطلاق 16 نومبر سے ہوگا تاہم پرانے اکاؤنٹس چلتے رہیں گے۔ نئے سیونگ سرٹیفکیٹس کی فروخت پر بھی پابندی لگا دی گئی، پابندیوں کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب جی پی اوز اور ڈاک خانوں کی اسٹیٹ بینک سے آن لائن کمپیوٹرائزیشن بھی شروع کر دی گئی ہے، اقدام کا مقصد ملک بھر کے ڈاک خانوں سے ترسیل زر کا مکمل کمپیوٹرائزڈ ڈیٹا رکھنا ہے۔ سیونگ اکاؤنٹس سے متعلق پابندی بھی سیونگ اکاؤنٹس کی مکمل کمپیوٹرائزیشن تک برقرار رہے گی۔
Comments are closed.