اسٹیٹ بینک نے 75 روپے نوٹ سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دے دیا

اسلام آباد : پاکستان کے مرکزی بینک نے 75 روپے نوٹ سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دے دیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ٹویٹر پیغام میں واضح کیا ہے کہ پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر جاری کیے جانے والے یادگاری بینک نوٹ کے حوالے سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والے ڈیزائن جعلی ہیں۔

 

سوشل میڈیا پر 75 روپے کے نئے نوٹ کی ایک تصویر گردش کر رہی جس کے بارے کہا جا رہا کہ پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر اسے جاری کیا جائے گا۔

Comments are closed.