اسلام آباد: نیب ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی ضمانت کی درخواست سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ 19 مارچ کو سماعت کرے گا۔
چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی ہدایت پر سابق وزیراعظم نوازشریف کی درخواست ضمانت آئندہ ہفتے سماعت کے لیئے مقرر کی گئی۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس سجاد علی شاہ اور جسٹس یحییٰ آفریدی پر مشتمل تین رکنی بینچ سماعت کرے گا۔
نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے گزشتہ روز دوبارہ جلد سماعت کی درخواست دائر کی تھی اس سے قبل بھی خواجہ حارث نے جلد سماعت کے لیئے درخواست دائر کی تھی جبکہ سپریم کورٹ نے جلد سماعت کے لیئے درخواست مسترد کر دی تھی۔
Comments are closed.