سیکورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، دو دہشت گرد ہلاک،1 گرفتار

راولپنڈی: پاکستان میں امن دشمنوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا، شمالی وزیر ستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی، اس دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جب کہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

خیال رہے دو روز قبل بھی سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان ہی کے علاقے بویا میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن میں 2 دہشت گردوں کو ہلاک جب کہ ایک کو گرفتار کرلیا تھا۔ ہلاک ہونے والوں میں سے ایک دہشت گرد بارودی سرنگوں کا اور دوسرا آئی ای ڈیز تیار کرنے کا ماہر تھا۔

Comments are closed.