سیکیورٹی فورسز کا بلوچستان میں کامیاب آپریشن،10دہشتگرد مارے گئے

 سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے آواران میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔ دہشت گردوں نے بچنے کے لیے سیکیورٹی فورسز پر شدید فائرنگ کی تاہم جوابی کارروائی میں 10 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانے پر گزشتہ روز لانس نائیک اقبال کو شہید کرنے والے مطلوب دہشت گرد موجود تھے ، ہلاک دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اورمواصلاتی آلات بھی برآمد کرلیے گئے ۔

گزشتہ روز بھی سیکیورٹی فورسز نے آواران کے جٹ بازار میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا تھا۔ سیکیورٹی فورسزو دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں لانس نائیک محمد اقبال جام شہادت نوش کر گئے تھے ۔

Comments are closed.